ابنا: شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں مسلح دہشتگردوں کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمّت کی ہے ۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ان مراسلوں میں مسّلح گروہوں کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ وحشی درندے، کسی بھی دینی و اخلاقی اقدار کے پابند نہیں ہیں جو اپنی کاروائیوں میں مساجد ۔عبادتگاہوں ۔ مدارس اور تعلیمی و سماجی خدمات کے مراکز نیز اسپتالوں تک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے وہ دہشتگردی کے خلاف سخت موقف اپنائے اور اپنے واضح پیغامات میں اس بات کا اعلان کرے کہ عالمی برادری دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں مکمل سنجیدہ ہے ۔ واضح رہے کہ کل دمشق میں ایک اسکول کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں متعدد بچّوں سمیت 25 افراد جاںبحق اور 54 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407575
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں مسلح دہشتگردوں کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمّت کی ہے ۔